شمالی وزیرستان اور اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردی کے ٹھکانوں پربمباری،55دہشت گرد ہلاک،چار جوان شہید ، مارے جانے والے دہشت گردوں میں اکثریت غیر ملکیوں کی شامل ، دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے تباہ

بدھ 3 دسمبر 2014 08:43

شمالی وزیرستان ،اورکزئی ایجنسی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء ) شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں دہشت گردی کے ٹھکانوں پربمباری کے نتیجے میں 30 دہشتگرد ہلاک جبکہ اورکزئی ایجنسی کے علاقے شنرین درہ میں دہشتگردوں کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں چار جوان شہید اور پچیس دہشتگرد ہلاک ، پچیس سے زائد زخمی ہوگئے ، مارے جانے والے دہشت گردوں میں اکثریت غیر ملکیوں کی شامل ۔

دتہ خیل میں جیٹ طیاروں نے انٹیلی جنس رپورٹ پر دہشتگردوں کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کی اور جیٹ طیاروں کی بمباری کی مدد سے تیس دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا گیا جن میں بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی شامل تھی فضائی کارروائی میں متعدد دہشتگرد زخمی اور اہم ٹھکانے تباہ بھی ہوئے دوسری جانب اورکزئی ایجنسی کی شیرین چیک پوسٹ پر منگل کی صبح دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار جوان شہید ہوگئے جبکہ فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں پچیس دہشت گرد ہلاک اور پچیس سے زائد زخمی ہوگئے فورسز کی کامیاب کارروائی میں دہشت گرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرین درہ چیک پوسٹ پر ساٹھ سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کی طرف گامزن ہے اور آنے والے دن میں پاک فوج مسلسل کامیابیوں کو سمیٹ رہی ہے ۔