پیپلزپارٹی میں بھی دھڑے بن رہے ہیں،جو جانا چاہتا ہے وہ امپائر کی انگلی دکھانے والوں کے پاس چلا جائے، آصف علی زرداری،پیپلزپارٹی کے ورکر میرے ساتھ ہیں،ضلعی قیادت کا احتساب کروں گا،اسلام آباد میں جمہوریت رہتی ہے،سومنات کا مندر نہیں جس پر حملے کرتے رہو،جمہوریت کیلئے ہم نے سسٹم نہیں ٹوٹنے دیا،،پیپلزپارٹی کے پودے میں ہزاروں افراد کا لہو ہے ،ورکر کنونشن سے خطاب

بدھ 3 دسمبر 2014 08:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں بھی دھڑے بن رہے ہیں،جو جانا چاہتا ہے وہ امپائر کی انگلی دکھانے والوں کے پاس چلا جائے،پیپلزپارٹی کے ورکر میرے ساتھ ہیں،ضلعی قیادت کا احتساب کروں گا،اسلام آباد میں جمہوریت رہتی ہے،سومنات کا مندر نہیں جس پر حملے کرتے رہو،جمہوریت کیلئے ہم نے سسٹم نہیں ٹوٹنے دیا،ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ جن دستوں کو بڑے بڑے عہدے دئیے وہ آج گروپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا چاہتے ہیں،شکایات کے باوجود سسٹم توڑنے نہیں دیا،پیپلزپارٹی کے پودے میں ہزاروں افراد کا لہو ہے جو کارکنوں کے لہو کا قرض نہیں اتار سکتا وہ ایمپائر کی انگلی اٹھانے والوں کے ساتھ چلا جائے،بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے میثاق جمہوریت کیا،بے نظیر بھٹو نے 17ہفتوں کے ساتھ مثبت اپوزیشن کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گو باباگو کے نعرے ہم نے شروع کئے تھے،20سال بعد گو نوازگو کے نعرے لگے ہیں،اپنے کردار سے ثابت کیا کہ سیاست میں برداشت ضروری ہے،عمران خان نیازی صاحب کی سیاسی سوچ نہیں رکھتے، 16دسمبر کو سقوط ڈھاکہ کا ان کو پتہ نہیں ہے،پاکستان کو بند کرنے کا اعلان کردیا،جب پتہ چلا تو پھر تاریخ تبدیل کرنا پڑی کہ ہم پاکستان کو بند نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنوں کو ساتھ لے کر چلوں گا،گروپ بنانے والے ہمارے ساتھ صلح کرلیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ ہر روز کارکنوں سے ملاقاتیں کروں،دوریاں ختم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ایک دوسرے کے قریب آجائیں،میں نے گزشتہ 5سالوں میں سب کچھ کیا لیکن کارکنوں کوگلے نہیں لگایا،کوشش ہے ہر ڈسٹرکٹ میں پارٹی کنونشن خود جاکر کروں،ضلعی سطح پر کارکنوں کے مسائل حل کروں،ضلعی قیادت کا احتساب کروں گا ۔