مذاکرات کی بحالی، پی ٹی آئی کا حکومت سے بیک ڈور رابطہ، اسحاق ڈار نے مذاکرات کی پیش کش پر آمادگی ظاہر کردی ،رپورٹ

بدھ 3 دسمبر 2014 08:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے بیک ڈور رابطے شروع کردیئے، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کرکے دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے اور جہانگیر تر ین نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک پر رابطہ کرکے حکومت کو مذاکرات کی بحالی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی صورت میں احتجاج منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے مذاکرات کی پیش کش پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے شاہ محمود اور جہانگیر ترین کو جواب دیا ہے کہ پارٹی قیادت اور رہنماوٴں سے مشاورت کے بعد مذاکرات شروع کر یں گے، وز یراعظم کی لندن سے واپسی پر مذاکرات شروع کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت 6دسمبر کو مذاکرات کرتے ہوئے 8دسمبر کو فیصل آباد میں احتجاج منسوخ کرنے کے لیے عمران خان سے درخواست کرسکتے ہیں ۔