حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے تیار ہے ،دل اور دروازے کھلے ہیں،پرویز رشید،وزیراعظم نے مذاکرات کی بحال کیلئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ذمہ داری سونپ دی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 2 دسمبر 2014 05:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے تیار ہے ،دل اور دروازے کھلے ہیں،وزیراعظم نے مذاکرات کی بحال کیلئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے تھے کہ 30نومبر کوکیا ہوگاہم کہتے رہے کہ30نومبر کے بعد یکم دسمبر آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے16دسمبر کو پاکستان بند کرنے کا اعلان کرکے پاکستان توڑنے والوں کو خوش کیا،اس طرح انہوں نے بھی6 نکات دئیے اس سے بھی وہ لوگ خوش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کی عادت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی،عمران خان کا دھرنا نہ تحریک ہے اور نہ تحریک رہے گی،وزیراعظم نے وعدہ کے مطابق مہنگائی کم کرکے دکھائی ہے ۔