پاکستان دہشتگردوں اورغیرملکیوں کوپاک ایران دوستانہ اوربردارانہ تعلقات کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیگا،جنرل راشدمحمود

منگل 2 دسمبر 2014 04:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء)چیف آف جائنٹ سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودنے کہاہے کہ پاکستان دہشتگر دوں اورغیرملکیوں کوایران کے ساتھ دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے بین الاقوامی دفاعی نمائش کے موقع پرپاکستان کے دورہ پرآئے ایرانی فوج کے بریگیڈئیرجنرل علی عبداللہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران دونوں حکام نے پاکستان اورایران کے مابین دفاعی سیاسی تعاون مزیدبڑھانے کی ضرورت پرروشنی ڈالی۔آٹھویں بین الاقوامی دفاعی نمائش اورسیمینارکراچی ایکسپوسنٹرمیں منعقدہوئی جوچاردسمبرتک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :