پاکستان نے براعظم سے براعظم تک مارکرنے والے میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے،رانا تنویر،اپنے میزائل کسی ملک کو فروخت نہیں کرینگے،آئیڈیاز متاثرکن نمائش ہے،کراچی میں آئیڈیاز 2014کے آغاز کے بعد صحافیوں سے گفتگو

منگل 2 دسمبر 2014 04:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیردفاعی پیداواررانا تنویرنے کہا ہے کہ پاکستان نے براعظم سے براعظم تک مارکرنے والے میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے،اپنے میزائل کسی ملک کو فروخت نہیں کرینگے،آئیڈیاز متاثرکن نمائش ہے ۔وہ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں آئیڈیاز 2014کے آغاز کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوارکے ادارے اپنی تخلیقات پیش کررہے ہیں،یہ ہمارے خطے کے لیے اہم دفاعی نمائش ہے۔

(جاری ہے)

رانا تنویرنے کہا کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی کئی ترقی یافتہ ممالک سے بھی بہترہے،تاہم میزائل ٹیکنالوجی درآمد کرنے کا منصوبہ زیرغورنہیں،ملکی دفاع اولین ترجیح ہے۔ پاکستان انٹرکانٹی نینٹل میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،ہم ملکی دفاع پریقین رکھتے ہیں،اسلحے کی دوڑمیں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ رانا تنویرنے کہا کہ کراچی ایکسپو کا مقصد ملک کی دفاعی مصنوعات کوپلیٹ فارم میسرکرنا ہے، تا کہ درآمدات بڑھا کرزرمبادلہ کمایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :