تحریک انصاف میری توقعات پر پورا نہیں اتری، جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد،شیخ رشید قائد حزب اختلاف بننے کے لئے تحریک انصاف سے ملے،عمران خان ایک تخیلاتی شخصیت ہیں،انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کی ایک وجہ صحیح امیدواروں کا انتخاب نہ ہونا ہے ، انٹرویو

پیر 1 دسمبر 2014 08:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق جج و قانون دان جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری توقعات پر پورا نہیں اتری،شیخ رشید قائد حزب اختلاف بننے کے لئے تحریک انصاف سے ملے،عمران خان ایک تخیلاتی شخصیت ہیں۔انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کی ایک وجہ صحیح امیدواروں کا انتخاب نہ ہونا ہے جیسی خامیاں ملکی انتخابات میں رہ گئی تھیں وہی پارٹی انتخابات میں نظر آئیں۔

ایک انٹرویو میں بھٹو کیس اتنی مشکل زبان لکھا گیا ہے کہ اسے پڑھ نہیں سکا۔ہمارے ہاں صحیح معنوں میں کوئی نمائندہ حکومت نہیں آئی ۔ وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ عمران خان بنیادی طور پر ایک آئیڈیلسٹ ہیں وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ایمان دار اور باکردار ہوں اور شفاف زندگی کے مالک ہوں ۔

(جاری ہے)

خفیہ اداروں کے لوگ اگر عدالتی کمیشن کے ممبر بنا دیئے جاتے تو کیوں کر یہ ادارہ ایک تفتیشی ادارہ ہے اور وہاں جج صاحبان بہرحال موجود ہوتے تو یہ کوئی غیر قانونی بات نہیں ۔

بھگوان داس فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین رہ چکے ہیں اس لئے وہ مستقل چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لئے ناا ہل تھے۔شیخ رشید قائد حزب اختلاف بننے کے لئے تحریک انصاف کی حمایت کے حصول کے لئے ساتھ دے رہے تھے ۔جس وقت ججز جنرل مشرف کا حلف اٹھا رہے تھے اس دن انڈیا میں یوم جمہوریہ منایا جارہا تھا جو قدرت کی طرف سے ہمارے منہ پر طمانچہ تھا