ملک بند کرنے کی دھمکیاں، وزارت داخلہ عمران خان اور دیگر مر کزی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کے تحت گرفتاریوں کی اجازت مانگے گی،ذرائع

پیر 1 دسمبر 2014 08:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)وفاقی وزارت داخلہ عمران خان کی مبینہ طور پر ملک بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دوسرے مرکزی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کے تحت ان کی گرفتاریوں کی اجازت مانگے گی۔انتہائی باوثوق ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء کو بتایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور سیکرٹری داخلہ کے درمیان باہمی مشاورت ہوئی ہے اور جس میں اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو مزید ڈھیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو تحریری طور پر اجازت مانگی جارہی ہے کہ عمران خان اور دیگر ساتھیوں کے خلاف درج مقدمات کے تحت پولیس کو گرفتاریوں کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تھانہ سیکرٹریٹ،تھانہ مارگلہ اور دیگر تھانوں میں درج مقدمات کی پیروی کیلئے سینئر وکلاء کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے عمران خان سمیت دیگر لوگوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ ہوسکتا ہے،تاہم یہ وزیراعظم میاں نوازشریف پر ہے کہ وہ وزارت داخلہ کی جانب سے اگر کوئی درخواست پیش کی جاتی ہے تو وہ اس پر کیا حکم جاری کرتے ہیں،واضح رہے کہ عمران خان اور اس کے دیگر ساتھیوں کیخلاف اسلام آباد میں پارلیمنٹ ،پی ٹی وی پر حملہ،پولیس افسر پر حملہ سمیت کئی مقدمات درج ہیں

متعلقہ عنوان :