وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا، کمی کا اطلاق شروع ،پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے39 پیسے سے ہائی سپیڈ کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے،ھائی آکٹین کی 10روپے18پیسے،مٹی کے تیل میں 4 روپے 34 پیسے، فی لیٹر کمی کر دی گئی

پیر 1 دسمبر 2014 08:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء ) وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا کمی کا اطلاق شروع ہوگیا ۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے39 پیسے سے ھائی سپیڈ کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے،ھائی آکٹین کی 10روپے18پیسے،مٹی کے تیل میں 4 روپے 34 پیسے، فی لیٹر کمی کر دی ہے قیمتوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشنکے بعد پٹرول کی نئی قیمت 84 روپے 53 پیسے، ھائی سپیڈ ڈیزل کی 94 روپے 9 پیسے، لائٹ ڈیزل کی 77 روپے 98پیسے، ھائی آکٹین کی قیمت 106 روپے 14 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 83روپے18 پیسے فی لیٹر ہو گی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزارت پٹرولیم نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے قیمتوں میں کمی کا اطلاق اتوار کی رات 12بجے سے شروع ہو گیا ادھر پشادر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا کرایوں میں کمی کا فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کیا گیا ہے یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہفتہ کو حویلیاں میں ہزارہ موٹروے منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تھا۔

(جاری ہے)

عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ پیٹرلیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اطلاق شروع ہوگیا، رات 12بجے کے بعد پٹرول پمپس پر پٹرول 84روپے 66پیسے میں دستیاب ہے۔ گاڑیوں کے کرایوں میں کمی پر عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے، ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساتھ روپے بارہ پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل ایک سو ایک روپے اکیس پیسے کے بجائے چورانوے روپے نو پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔

لائٹ ڈیزل پانچ روپے انتالیس پیسے سستا ہوا۔ یوں نئی قیمت تیراسی روپے سینتیس پیسے سے کم ہوکر ستتر روپے اٹھانوے پیسے ہوگئی ہے جبکہ مٹی کا تیل ستاسی روپے باون پیسے فی لٹر میں فروخت کیا جا رہا تھا جو اب چار روپے چونتیس پیسے کی کمی کے بعد تیراسی روپے اٹھارہ پیسے فی لٹر میں ملے گا۔ سب سے زیادہ کمی ہائی آکٹین میں دس روپے اٹھارہ پیسے ہوئی جس سے اس کی نئی قیمت ایک سو سولہ روپے پنتالیس پیسے سے کم ہو کر ایک سو چھ روپے ستائیس پیسے فی لٹر ہو گئی۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو سال چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے اور عوام کو ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی امید ہو چلی ہے۔