گو نواز گو کا نعرہ اچھا لگتا ہے ، نوازشر یف کو ”عزیز ہم وطنوں “ سے بہتر سمجھتا ہوں ، آصف زرداری، ہمیں ابھی جلد ی نہیں ”کپتان “کو باؤلنگ کروانے اور پچ بنانے دیں ، ہم بھی پھر باؤلنگ کروائیں گے ‘نوا زشر یف کی حکومت تب ہی گر ے گی جب پیپلزپارٹی گرانے میدان میں آئیگی ، کوئی او ر (ن) لیگی حکو مت کو نہیں گراسکتا ‘ کسی امپائر کی انگلی سے کوئی لینا دینا نہیں ‘پیپلزپارٹی کے شر یک چےئر مین آصف علی زرداری کا بلاول ہاؤس لاہورمیں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقر یب سے خطاب

پیر 1 دسمبر 2014 08:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے شر یک چےئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے بھی ”گونواز گو “کا نعرہ اچھا لگتا ہے لیکن ہمیں ابھی جلد ی نہیں ”کپتان “کو باؤلنگ کروانے اور پچ بنانے دیں پھر ہم بھی باؤلنگ کروائیں گے ‘نوازشر یف ”عزیز ہم وطنوں “ سے بہتر سمجھتا ہوں ‘نوا زشر یف کی حکو مت تب ہی گر ے گی جب پیپلزپارٹی انکی حکو مت گرانے میدان میں آئیگی کوئی او ر (ن) لیگی حکو مت کو نہیں گراسکتا ‘پیپلزپارٹی صرف الیکشن میں مقابلہ کر کے جمہوری طر یقے سے اقتدار میں آئیگی کسی امپائر کی انگلی سے کوئی لینا دینا نہیں ‘وفاقی دارلحکو مت میں ایک ”بھیڑے “نے سارا ماحول خراب کر دیا ہے ‘عمران خان کی ساری سیاست امپائر سے انگلی سے مشروط ہے مگر ہمیں امپائر کی انگلی سے کوئی لینا دینا نہیں ‘عمران خان کو سیاست نہیں آتی وہ چھوٹی سوچ کے مالک ہیں انکو سیاست کسی ”استاد “سے سیاسی تر بیت حاصل کر نا چاہیے ‘ہمارے ساتھ بھی عام انتخابات میں ہاتھ ہوا ہے لیکن ہم نے جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی کسی کی جمہو ریت کے خلاف سازش کا میاب نہیں ہونے دیں گے ‘ہم پاکستان میں سیاست کرتے ہیں لیکن دنیا کے حالات کو بھی دیکھنا ضروری ہو تا ہے ‘پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے غلط ہے آج بھی پیپلزپارٹی مضبوط اور فعال تر ین جماعت ہے ‘بدتر ین جمہو ریت بھی آمر یت سے بہتر ہو تی ہے تمام سیاستدانوں کو جمہو ریت کے تحفظ کیلئے آگے آنا چاہیے کیونکہ جمہو ریت سے ہی پاکستان میں پا رلیمنٹ سمیت تمام ادارے مضبوط ہو نگے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روزبلاول ہاؤس لاہورمیں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سابق وزراء اعظم راجہ پر ویز اشرف ‘سید یوسف رضا گیلانی ‘وزیر اعلی سند ھ سید قائم علی شاہ ‘قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ‘سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتز از احسن ‘مر کزی سیکرٹری اطلا عات پیپلزپارٹی قمر الزمان کائرہ ‘پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو ‘شعبہ خواتین کی صدر فائزہ احمد ملک سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین اور کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر اپنے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عام انتخابات میں بدتر ین دھاندلی ہو ئی ہے اور پیپلزپارٹی کو ایک سازش کے تحت پنجاب میں شکست دی گئی ہے لیکن اس کے باوجو د ہم نے جمہو ریت اور ملک کے مفاد میں انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے کیونکہ ہم نے جمہو ریت کے لیے قربانیں دینے والے گڑ ھی خدا بخش کو جواب دیں ہونا ہے اور ہم آخری سانس تک ملک میں جمہو ریت کی حفاظت کر ینگے اور جمہو ریت کے خلاف کسی قسم کی سازش کو کا میاب نہیں ہو نے دیا جا ئیگا پنجاب کے ”لوگوں “نے ہمارے دور حکو مت میں ہمیں بہت تنگ کیا لیکن ہم انکے ساتھ ایسا نہیں کر ینگے بلکہ جمہو ریت کو سپورٹ کیا جا ئیگا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ابھی سیاست کی تر بیت حاصل کر نا ہو گی وہ صرف اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر سیاست کر رہے ہیں اور میں اپنے کارکنوں سے کہتاہوں کہ آپ کپتان کو باؤلنگ کروانے دیں پھر ہم باؤلنگ کروائیں گے مگر پچ بھی ہمارے ہو گی اور پھر اسی پر ہی ”گوازگو “کے نعرے بھی لگیں گے اور میں نے کبھی کس کارکن کو گو نوازگو کا نعرہ لگانے سے نہیں روکا مجھے سب نعرے اچھے لگتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 4ماہ کے سازشی ڈراموں میں آکر ملک میں جمہو ریت کی کشتی نہیں دبوئیں گے اگر (ن) لیگ کی حکو مت کو گر انا ہے تو ہم گرائیں گے کوئی اور (ن) لیگ کی حکو مت کو نہیں گراسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی سیاست میں کافی بھٹکے ہوئے بچے بھی آچکے ہیں اپنے اور ودسروں کو سیاست کے دشمنوں سے بچا کر چلنا ہے کیونکہ ہم نے ہزاروں قر بانیں دیکر ملک میں جمہو ریت کو بچایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان شاید امپائر کی انگلی کے اشارے پر ہی کر کٹ کھیلتے رہے ہیں اور اب سیاست میں بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خدانخوستہ جمہو ریت کی کشتی ڈوب گئی تو میرے عزیز ہم وطنوں کہنے ولا آجا ئیگا اور میں نوا زشر یف کو میرے عزیز ہم وطنوں سے بہتر سمجھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہید ذوالفقا ر علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق چل رہی ہے اور ہم نے صرف عوام کو انکے حقوق دلانے کی جد وجہد کر رہے ہیں بلکہ ملک کو بھی مضبوط اور خوشخال بنا نا ہماری تر جیح ہے اور پیپلزپارٹی کا ہر کارکنان جمہو ریت کی مضبوط اور تحفظ کیلئے آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کر یں ۔