عمران بے شرمی سے مخالفین پر الزام لگاتے ہیں،سعد رفیق،دھاندلی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکے،عمران خان شور مچامچا کر تھک جائیں گے،مسلم لیگ(ن) پھوٹ کا شکار نہیں ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

اتوار 30 نومبر 2014 09:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران بے شرمی سے مخالفین پر الزام لگاتے ہیں،دھاندلی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکے،عمران خان شور مچامچا کر تھک جائیں گے،مسلم لیگ(ن) پھوٹ کا شکار نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی باتوں سے ڈرا نہیں سکتے،خان صاحب بدنیت آدمی ہیں،ہم نے نیک نیتی سے عمران خان کو خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے کا موقع دیا،انہوں نے حکومت کا نہیں ریاست کا تماشا لگایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین مخالف لابی عمران خان کی سپورٹ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ عمران خان جو مطالبہ کریں اسے مان لیا جائے،وہ30حلقے جیت بھی جائے حکومت پھر بھی(ن) لیگ کی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو ڈرامہ لگا رکھا ہے وہ بند کریں،حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے لئے ایک خط لکھ دیا،دوسرا بھی لکھنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ30نومبر کے حوالے سے تحریک انصاف نے ہمارے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے،جلسہ ضرور کریں گلیاں دیں گے تو جواب ملے گا،پہلے ہم جواب نہیں دیتے تھے اب ہر بات کا جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ چھوڑنے والے اعجاز چوہدری کی ڈگری جعلی ہے،دسمبر میں فیصلہ آنے والا ہے،فیصلے کے بعد عمران خان کی مزید سبکی ہوگی،جعلی ڈگری والے کو عمران خان نے گلے لگایا ہے۔اعجاز چوہدری چاہتے تھے کہ پارٹی مجھے بچائے ہم نے انکار کیا تو پارٹی چھوڑ گئے،مسلم لیگ(ن) ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہے،ذوالفقار کھوسہ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے سے متعلق اعداد وشمار غلط پیش کئے جاتے ہیں،ووٹ آڈٹ کا ہر کوئی حامی ہے،ووٹ آڈٹ کیلئے کبھی سٹے نہیں لیا ۔

متعلقہ عنوان :