عوامی تحریک سمیت تین جماعتوں کا تحریک انصاف کے آج کے جلسہ میں شریک نہ ہونے کا اعلان

اتوار 30 نومبر 2014 09:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک سمیت تین جماعتوں نے تحریک انصاف کے آج(اتوار کو ) ہونے والے جلسہ میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی تحریک‘ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کا اجلاس مسلم ٹاؤن لاہور میں ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ تینوں جماعتیں تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے میں شریک نہیں ہوں گی۔

عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کا موقف ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے جلسے کے اغراض و مقاصد نہیں بتائے،عوامی تحریک کے خر نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ جلسے کے اغراض و مقاصد واضح نہیں ہیں تحریک انصاف نے باقاعدہ دعوت بھی نہیں دی‘ تحریک انصاف کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں لیکن جلسے میں شریک نہیں ہوں گے۔