پاکستان دہشتگردی کا مرکز ، سلامتی ملکی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، بھارتی فوج کا وایلا ،گردی کے خلاف عالمی جنگ کا حصہ ہونے کے باوجود پاکستان دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ، چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت بھی بھارت کے لیے خطرہ ہے، بھارتی ایئر چیف مارشل اروپ راہا ، اتحادی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان سے بھی بھارت کو خطرات لاحق ہوجائیں گے،بھارتی ایئر چیف

اتوار 30 نومبر 2014 09:54

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء )بھارت انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آنے کے بعد پاکستان کے خلاف الزام تراشی سیاست دانوں اور فوج کا وطیرہ بن چکا، فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے ، افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلا کے بعد وہاں سے بھی خطرات پیدا ہو جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا حصہ ہونے کے باوجود پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے جہاں دہشت گردی کی کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں سے بھی بھارت کو خطرات لاحق ہوجائیں جبکہ داعش کی مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی طاقت بھی بھارت کے لیے ایک چیلنج ہے، ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھارت کو خصوصی منصوبہ بندی اور حکمت عملی اپنانا ہوگی اور خاص طور پر فضائی طاقت میں اضافہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ایئرچیف کی ہرزہ سرائی یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ چین کوبھی خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت بھارت کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی ماہرین کا تجزیہ ہے کہ چین آئندہ 35 سال کے دوران بڑے معرکے کی تیاری کر رہا ہے اوروہ چاہتا ہے کہ 2050 تک تائیوان ، جنوبی تبت، جنوبی جزائر پر قبضے کے ساتھ جاپان ، روس اور منگولیا میں اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرلے