حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی ، الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے، ٹربیونل نے عمران خان کو 6 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

اتوار 30 نومبر 2014 09:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء ) حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی ، الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے ، ٹربیونل نے عمران خان کو 6 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے حوالے سے گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل میں سماعت ہوئی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کل 15گواہان پیش ہوئے جن میں سے چھ گواہان نے الیکشن ٹربیونل میں اپنے بیانات قلمبند کروائے جن میں کہا گیا کہ الیکشن کے روز ہمیں ڈرا دھمکایا گیا ووٹوں کی گنتی سے قبل ہمیں پولنگ سٹیشن سے نکال دیا گیا پولنگ پر موجود پریذائیڈنگ آفیسر نے ووٹ مسلم لیگ نواز کے امیدواروں کے حق میں ڈلواتے رہے احتجاج کرنے کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی جبکہ فارم 14کا سرکاری نتیجہ بھی نہیں دیا گیا الیکشن ٹربیونل نے گواہان کے بیان سننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چھ دسمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔