وزیراعظم نواز شریف کا تیل کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار ہفتوں کے دوران دو بار کمی کانیا ریکارڈ ‘ پٹرول تین سال پرانی قیمت پر واپس آگیا،جولائی‘2011ء میں پٹرول کی قیمت83.71 روپے فی لیٹر تھی، یکم دسمبر 2014 سے 83.53 روپے فی لیٹر ہوگی،تیل کی قیمتوں میں چار ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 20فیصد کمی ‘پٹرول کی 103.62 سے83.53 روپے لیٹر پر آگیا،ملکی تاریخ میں کسی حکومت کے عوام کو اتنا بڑا مالی فائدہ پہنچانے کیلئے تیل کی قیمتوں میں اتنی نمایاں کمی کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کرایوں کے علاوہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنے کا امکان ‘ وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس فیصد کمی کا تمام فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں کو منافع خور مافیاء کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت ‘ملک بھر میں (کل) ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت مہم شروع ہوگی

اتوار 30 نومبر 2014 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار ہفتوں کے دوران دو بار کمی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا‘ تیل کی قیمتوں میں چار ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 20فیصد کمی سے پٹرول کی قیمت چار ہفتوں میں 103.62 پیسے سے 83 روپے 53 پیسے پر آگئی‘ ملکی تاریخ میں اس سے پہلے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی حکومت نے عوام کو اتنا بڑا مالی فائدہ پہنچانے کیلئے تیل کی قیمتوں میں اتنی نمایاں کمی کی ہو۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی اس کمی سے ملک میں ٹرانسپورٹ کرایوں کے علاوہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پٹرول تین سال پرانی قیمت پر واپس آگیا۔ جولائی‘2011ء میں پٹرول کی قیمت83.71 روپے فی لیٹر تھی۔وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس فیصد کمی کا تمام فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں کو منافع خور مافیاء کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی اس حوالے سے ملک بھر میں (کل) پیر سے ایک بڑی مہم شروع کی جائے گی جس کے دوران ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی 31 اکتوبر کو قیمتوں میں تقریباً 10 فیصد کمی کرکے پیٹرول کی قیمت 103 روپے 62 پیسے سے کم کرکے 94 روپے 19 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 39 پیسے فی لیٹر سے کم کرکے 101 روپے 21 پیسے فی لیٹر کردی گئی ، وزیراعظم نے چار ہفتے بعد ایک بار پھر تقریباً دس فیصد مزید کمی کرکے پیٹرول کی قیمت 94.19 پیسے سے کم کر کے 83 روپے 53 پیسے پر کردی ہے ۔

ملکی تاریخ میں اس سے پہلے ایسی کوئی مثال نہیں کہ عوام کو اتنا بڑا مالی فائدہ دینے کیلئے کسی حکومت نے صرف 4 ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 20 فیصد کم کی ہے ۔ عوامی اور سیاسی حلقوں کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی ۔ ہو جانا چاہئے پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن و ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے حکومت پر بے بنیاد تنقید کی بجائے مسائل کے حل کے لئے حکومت کی راہنمائی کی جانی چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حل اتحاد اور یگانگت سے ہی ممکن ہے اور صحت مند سیاست اور مثبت تنقید سے تمام مسائل پر بہت جلد قابو پایا جا سکتا ہے،تاجر برادری کے نمائندوں اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے چے ئرمین راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ حنیف عباسی اور پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن و ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو درپیش مسائل کے حل کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :