حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی اعجاز چوہدری اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ، پاکسان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی،چیئرمین عمران خان،سیکرٹر ی جنرل جہانگیر خان ترین اور دیگر پی ٹی آئی رہنماو ں کی اسلام آباد میں اعجاز چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،حکمران جماعت مسلم لیگ نواز عوام کے توقعات پر پورا نہیں اتر رہی ،سیلاب ذدگان اور منڈی بہاؤالدین کے حلقے کے عوام کی امیدوں پر پورانہ اترنے پر مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، اعجاز چوہدری،مسلم لیگ ن اسٹیٹس گو کی جماعت بن چکی ہے، اسحاق ڈار نے غلط الزامات لگائے ، الزامات کا جواب دوں گا،عمران خان

اتوار 30 نومبر 2014 09:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء) حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی اعجاز چوہدری نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیتے ہوئے پاکسان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے ہفتہ کے روز قومی اسمبلی کے حلقہ 108 منڈی بہاوالدین سے آذادحیثت منتخب ہو کر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنیوالے اعجاز چوہدری نے مسلم لیگ ن اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیدیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،سیکرٹر ی جنرل جہانگیر خان ترین ، رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک اور پی ٹی آئی کے راہنماجمیل عباسی نے اسلام آباد میں اعجاز چوہدری کے گھر آئے اور اعجاز چوہدری نے پی ٹی آئی کے عمران خان و دیگر راہنماؤ ں سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی اور مسلم لیگ نواز کی رکنیت سے باقاعدہ استعفی دے کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا منڈی بہاؤ الدین سے آذاد حیثیت میں منتخب ہو کر مسلم لیگ ن کی جوائن کیا ۔ انہون نے کہا حکمران جماعت مسلم لیگ نواز عوام کے توقعات پر پورا نہیں اتر رہی ہے ۔ سیلاب ذدگان اور منڈی بہاؤالدین کے حلقے کے عوام کی امیدوں پر پورانہ اترنے پر مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو جوائن کیا ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان پوری قوم کی آواز بن گئے ہیں ۔ عمران خان دھاندلی ۔کرپشن ،مہنگائی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے عوام کے حقوق کی ترجمانی کررہے ہیں ۔ بعد پی ٹی ائی کے چیئرمین عمران خان نے کہامسلم لیگ ن اسٹیٹس گو کی جماعت بن چکی ہے جس شخص کے نام کے ساتھ شریف نہ لگا ہو وہ ن لیگ میں ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی پارٹی کے بڑے عہدے پر جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ن لیگ نے بڑے عہدوں پر اپنے خاندان کے لوگوں کو لگایا ہوا ہے ۔ میٹرو بس پروجیکٹس ،مو ٹروے اور دیگر بڑے منصوبوں میں نواز لیگ کی کمپنیاں ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا چائنہ کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ کوئلہ کے منصوبوں میں نواز لیگ کی کمپنیاں حصہ دارہیں جو کہ کرپشن کا ایک بڑا زریعہ ہے۔ انہوں نے کہا وفاقی وزیرا سحاق ڈار نے میرے ٹیکس کے متعلق غلط ییانی سے کام لیتے ہوئے قوم کو گمراہ کیاہے ۔ اپنے خطاب میں اسحاق ڈار کے الزامات کا جواب دوں گا۔