عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نجی کمپنی ضرور ہے مگر قیمتوں کو از خود نہیں بڑھا سکتی،حکومت کی ایو ا ن کو یقین دھا نی ، اگست سے ستمبر تک بجلی کی قیمتوں میں 20 سے30 پیسوں تک کمی کی ہے،شیخ آفتاب

ہفتہ 29 نومبر 2014 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء)قومی اسمبلی میں حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کے ای ایس سی سمیت کسی کو بھی عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نجی کمپنی ضرور ہے مگر قیمتوں کو از خود نہیں بڑھا سکتی ۔نیپرا سخت مانیٹرنگ کررہا ہے۔معاملے کے حتمی حل کے لئے معاملے قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے ۔

شیخ آفتاب کی توجہ دلاؤ نوٹس پر وضاحت اور استدعا ۔ایاز صادق نے معاملے کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ایم کیو ایم اراکین نے اعتراض اٹھایا ہے کہ معاملہ سٹینڈنگ کمیٹی میں گیا حل نہیں ہوا۔ کے ای ایس سی من مانی کررہی ہے ۔عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔جمعہ کے روز کراچی الیکٹرک کے صارفین پر بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق نہ ہونے والے نیپرا کے امتیازی ہدایت نامے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر مملکت شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ کراچی سپلائی کمپنی نجکاری کمپنی ہے۔

(جاری ہے)

اگست سے ستمبر تک بجلی کی قیمتوں میں 20 سے30 پیسے تک کمی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ میں قیمتیں کم ہوتی ہیں ۔امید ہے اس ما ہ میں بھی کمی کر دی جائے گی ۔کشور کے سوال پر شیخ آفتاب نے کہا کہ اووربلنگ کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں کہ کس طرح اووربلنگ کی گئی ہے اور اس کی تحقیقات کرائی جارہی ہیں۔ سید آصف حسنین کے سوال کے جواب میں انچارج کابینہ ڈویژن ،شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ اوورآل کنٹرول نیپرا کا ہے ۔

البتہ الیکٹرک سپلائی کمین نجی ادارہ ضرور ہے لیکن اپنے طور پر کراچی الیکٹرک قیمتیں نہیں بڑھا سکتا۔ریحان ہاشمی کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ2009 ء میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ2014 ء تک وہ تمام حقوق کراچی الیکٹرک کی دیئے گئے جو دیگر نجی کمپنیوں کو حاصل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تجاویز کا جائزہ لیں گے ۔قیمتوں کے تعین کا مسئلہ ہے کہ اس کو قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے تو سیر حاصل بحث ہے کہ بعد میں اس کو حل کیا جا سکتا ہے ۔

حکومت کا اصل کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اگر قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے تو نیپرا اور کے ای ایس سی کو بلا کر مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے جس پر سپیکر نے اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کو بھجوایا دیا جس پر ایم کیو ایم کے رکن عبدالوسیم نے اعتراض اٹھایا کہ قائمہ کمیٹی میں یہ فیصلہ آیا مگر حل نہ ہو سکا جس پر سپیکر نے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی جواب قائمہ کمیٹی میں بھی دی جا سکتی ہے جس پر شیخ آفتاب نے کہا کہ کے ای ایس سی کے مینجمنٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر افراد کو بلا کر اس کی مفصل بریفنگ لی جائے گی اس مسئلے کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔اس پر حتمی فیصلہ تک ہی پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :