سود کے نظام کے خاتمے کیلئے وزیراعظم سے بات چیت ہوئی ہے دسمبر کے آخر تک اس پر پیش رفت ہوگی،مولانا فضل الرحمن، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتخابات تک پاکستان کے ساتھ کشیدگی برقرار رکھنا چاہتا ہے ، وزیراعظم سے کہا کہ اب بھارت مذاکرات میں پہل کرے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 نومبر 2014 09:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سود کے نظام کے خاتمے کیلئے وزیراعظم سے بات چیت ہوئی ہے اور دسمبر کے آخر تک اس پر پیش رفت ہوگی ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتخابات تک پاکستان کے ساتھ کشیدگی برقرار رکھنا چاہتا ہے ، وزیراعظم سے کہا کہ اب بھارت مذاکرات میں پہل کرے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے ہمیں بھی شکوک و شبہات ہیں اور یورپی یونین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہم عام انتخابات میں نو فیصد دھاندلی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے اسلامی نظام کے نفاذ اور سود کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے وزیراعظم نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سے مشاورت جاری ہے امید ہے دسمبر کے آخر تک اس کے خاتمے پر پیش رفت ہوگی انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کی وجہ سے مذاکرات معطل کئے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مذاکرات معطل کئے ہیں اب وہ خود ہی شروع کرے گا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قیادت کی برٹش ہائی کمشنر سے ملاقات معمول کے مطابق ہے ۔