کارکنان پرامن اورمستحکم پاکستان کیلئے آصف زرداری سمیت تمام پارٹی لیڈران کاسپورٹ کیاجائے ، بھٹوزرداری،شہیدمحترمہ کے ویژن کوپوراکریں ،”شیرکاشکاری زرداری جئے بھٹو“،ٹویٹرپرپیغام

ہفتہ 29 نومبر 2014 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پارٹی کارکنان پرامن اورمستحکم پاکستان کیلئے آصف زرداری سمیت تمام پارٹی لیڈران کو سپورٹ اور شہیدمحترمہ کے ویژن کوپوراکریں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بلاول بھٹوزرداری نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان پرامن اورمستحکم پاکستان کیلئے پارٹی قیادت کاساتھ دیں اور تمام پارٹی لیڈران کوسپورٹ کریں ۔

شہیدمحترمہ بے نظیربھٹوکے ویژن کوپوراکریں ،پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پروطن واپس آنے کیلئے بے حداصرارکیالیکن اس کے باوجودڈاکٹروں نے اجازت نہیں دی جس پرکارکن میری رہنمائی کریں ۔انہوں نے آصف علی زرداری کومکمل سپورٹ کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے نعرہ لکھا کہ ”شیرکاشکاری زرداری ہے ،جئے بھٹو“۔

متعلقہ عنوان :