نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کردی‘ نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 29 نومبر 2014 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جمعہ کے روز نیپرا کی جانب سے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور تحفہ پیش کیا گیا کیونکہ نیپرا نے چند روز قبل بھی بجلی کی قیمت میں اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی تھی اور ایک بار پھر نیپرا نے جمعہ کے روز بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا صارفین کو دسمبر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا اور یہ ریلیف کے الیکٹرک کے سواء ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ملے گا اور 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو اس کا ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 4 ارب روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :