عمران خان کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہیں،خواجہ سعد رفیق ، عمران خان کی ذہنی حالت انوکھا لاڈلے والی ہے۔ اگر دھاندلی ہورہی تھی تو عمران خان کے پولنگ ایجنٹوں نے اس موقع پر شور کیوں نہیں مچایا ‘ ، پاکستان کے ووٹرز نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور کردیا۔ عمران خان کے کہنے پر عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لیے گئے اب وزیراعظم کا خواب ٹوٹنے کے بعد وہ نواز شریف کے دشمن بن گئے ہیں پچھلے اٹھارہ ماہ میں عمران خان نے ریترننگ افسران کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا، عمران خان چار یا تین حلقوں میں سے کسی ایک کا ویڈیو ثبوت دکھا دیں ،کیا عمران خان جو الزمات لگا رہے ہیں وہ سپریم کورٹ میں پیش کریں،ساڑھے تین سو کنال کے گھر میں رہنے والے نے ایک لاکھ 94 ہزار روپے کا ٹیکس دیا۔ عمران خان حکومت گرانا چاہتے ہیں شیخ رشید کے ہوتے ہوئے عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے ،پریس کانفرنس

ہفتہ 29 نومبر 2014 09:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہیں‘ عمران خان کی ذہنی حالت انوکھا لاڈلے والی ہے۔ اگر دھاندلی ہورہی تھی تو عمران خان کے پولنگ ایجنٹوں نے اس موقع پر شور کیوں نہیں مچایا ‘ پاکستان کے ووٹرز نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور کردیا۔

عمران خان کے کہنے پر عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لیے گئے اب وزیراعظم کا خواب ٹوٹنے کے بعد وہ نواز شریف کے دشمن بن گئے ہیں پچھلے اٹھارہ ماہ میں عمران خان نے ریترننگ افسران کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس کے اندر بھی پیسہ چلتا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان چار یا تین حلقوں میں سے کسی ایک کا ویڈیو ثبوت دکھا دیں ۔

عمران خان جعلساز انسان ہیں اگر انتخابی حلقوں میں غنڈہ گردی کی گئی تو عمران خان نے سکیورٹی اداروں سے رابطہ کیوں نہیں کیا۔ میرے حلقے میں عمر ان خان کے سات سو پولنگ ایجنٹ تھے جسٹس کاظم نے کہا کہ عمران خان مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں۔ عمران خان تحریک کی ناکامی کے ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی تو ہمارا یہ کیا گناہ ہے؟ تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ فروخت کیے ۔

تحریک انصاف کے اندر پارٹی انتخابات میں بھی ہارس ٹریڈنگ کی گئی۔ تحریک انصاف کے امیدواروں نے میڈیا مین آکر ٹکٹ فروخت ہونے کی شکایت کی۔ عمران خان کی بات ماننے والا ملائکہ میں سے اور نہ ماننے والا دشمنوں میں سے ہے۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر ووٹ مانگے والوں کو عوام جوتوں کا ہار پہناتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اعداد و شمار کو رد کرتے ہیں عمران خان جاہل آدمی ہیں انہیں قوانین تک کا پتہ نہیں ہے۔

انتخابی مہم کے دوران عمران خان نے نفرت کے تیر برسائے‘ ایک ایس او پی کے تحت اضافی ووٹ چھاپے جاتے ہیں۔ این اے 125 میں دو لاکھ ووٹ ڈالے گئے حامد خان نے ایک ووٹ بھی چیلنج نہیں کیا۔ انتخابات سے قبل میں نے الیکشن کمیشن پر اعتماد کیا۔ ہمارے لاکھوں ووٹرز مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم بولتے کیوں نہیں ہیں عمران خان کی ایک سے 34 کیسے ہوگئیں ۔ شیخ رشید کو جتوانے کیلئے کوششیں کی گئیں۔

جہاں تحریک انصاف جیتی ہے کیا وہاں بھی اآضافی ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال میں جو بھی جاتا ہے چیخیں مارتا ہوا واپس آجاتا ہے۔ چندے کاپیسہ عمران خان خود استعمال کررہے ہیں۔ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ نے بچہ جمہورا کے طور پر استعمال کیا عمران خان جو الزمات لگا رہے ہیں وہ سپریم کورٹ میں پیش کریں ۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان بجلی نادہندہ ہے استعمال کرکے بھی بجلی کا بل نہیں دیتا۔ عمران خان پشاور سے جیتے مگر تین ماہ بعد انہیں ضمنی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی ضمانت ضبط ہوگئی ۔ 2008 میں 44 فیصد شرح تھی اور 2013 میں پچاس فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ غلام احمد بلور پر اب عمران خان پشاور سے جیتنے پر کیا کہیں گے ‘ نواز شریف کی تقریر کے بعد ریٹرننگ افسران کو کون سی ای میل کی یا فون کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی پارٹی میں دوبارہ الیکشن کرائے‘ ہمارے بڑوں نے پاکستان بنایا ان کو چور کہتے ہوئے عمران خان کو شرم نہیں آتی۔ فاسٹ باؤلر سیاست نہیں کر سکتے۔ مسئلہ چار حلقوں کا نہیں بلکہ یہ وزیراعظم بننے کا بچپن کا خواب دیکھتے آئے ہیں انہوں نے شوکت خانم ہسپتال بنانے کی مہم میں بھی اپنے لیے وزیراعظم کے نعرے لگوائے حنیف عباسی کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں دیئے اگر سچے ہین تو جواب دیں پہلے افتخار چوہدری کی تعریف بعد میں ان پر تنقید شروع کردی۔

ساڑھے تین سو کنال کے گھر میں رہنے والے نے ایک لاکھ 94 ہزار روپے کا ٹیکس دیا۔ عمران خان حکومت گرانا چاہتے ہیں پہلے معیشت تباہ کی وہ چاہتے ہیں کہ غیر ملکی سرمایہ کار خاص طور پر چین کے لوگ سامنے نہ آئیں۔ جو لوگ فوجی آمروں سے لڑتے ہیں عوام ان کو ووٹ دیتے ہیں بے نظیر بھٹو کو بھی یہی لگتا تھا کہ عمران خان کے پیچھے کوئی بیرونی ہاتھ ہے جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ شیخ رشید کے ہوتے ہوئے عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے شیخ رشید جہاں جاتے ہیں انہیں لے ڈوبتے ہیں۔