پاکستان میں 19 ویں سارک سربراہ کانفرنس میں سربراہوں کی شرکت کے منتظر ہیں، نوازشریف،مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سربراہان کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی، وزیر اعظم نیپال،سارک فریم ورک معاہدوں پر دستخط کے بعد سارک سربراہ کانفرنس ختم

جمعہ 28 نومبر 2014 09:21

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء)کٹھمنڈو میں جاری18 ویں سارک سربراہی کانفرنس میں نواز شریف نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ18 ویں سارک سربراہی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شرکاء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور بھر پور مہمان نوازی پر نیپالی حکومت اور عوام کے بھی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس ترقی اور خوشحالی کے لئے منصفانہ اور مساویانہ شراکت داری کے عزم کا اعادہ ہے۔

سربراہ اجلاس کی کامیابی میں سیکرٹری جنرل کی کاوشوں کے بھی معترف ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ کانفرنس میں بھر پورشرکت پر سارک مبصر وفود کے بھی شکر گزار ہیں اور پاکستان میں 19 ویں کانفرنس کے سربراہوں کی شرکت کے لئے بھی منتظر ہیں جبکہ نیپال کے وزیر اعظم سشیل کوئرالہ نے بھی اختتامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارک کے ایجنڈے کے فروغ میں بھر پور کردار ادا کریں گے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سربراہان کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ بڑھانے کے لئے ہمیں سب کو قدم بڑھانا ہو گا ۔انہوں نے تمام سربراہان کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ 19 ویں سارک سربراہ کانفرنس کی پاکستان کو میزبانی پر نواز شریف نے شکریہ ادا کیا جبکہ سارک فریم ورک کے معاہدوں پر رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دستخط بھی کئے جس میں پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :