یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے کمی کا امکان، آئندہ کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں 29 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ جائیں

جمعہ 28 نومبر 2014 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء )حکومت کی جانب سے ائندہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے، ڈیزل 7 روپے 15 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 10 روپے 2 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل بھی 4 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔وزارت پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 29 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ جائیں گی