چینی کی درآمد پر20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 27 نومبر 2014 09:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء)وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے ،جبکہ ریگولیٹری ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق پاکستان کسٹمز ٹیرف کی مد میں ہو گا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کچھ روز قبل مزید پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے اور درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔ شوگر مل ایسو سی ایشن کے وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں یہ مطالبات پیش کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :