پاکستان میں ممبئی حملوں کے مقدمہ میں سست رفتار پیش رفت باعث تشویش ہے‘ راجناتھ سنگھ،حملوں کے ملزمان کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لا کر سزا دینی چاہیے‘ بھارتی وزیر داخلہ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 27 نومبر 2014 09:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان میں ممبئی حملوں کے مقدمہ میں سست روی سے پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد سزا ملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ممبئی حملوں کی برسی کے موقع پر ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں ممبئی حملوں کے خلاف مقدمہ بہت ہی سست رفتاری سے چلایا جارہا ہے ان حملوں کے ملزمان کو ابھی تک سزا نہیں ملی۔ جبکہ انہیں سزا دینا پاکستان کی اولین ترجیح ہو نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکار بھی خراج عقیدت کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :