صدر مملکت نے انڈویشیا کی بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز عطا کر دیا ،چیف آف انڈونیشین نیوی ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو کانیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات، دونوں ہم منصبوں کے درمیان پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیلی گفتگو ۔ دونوں ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا

جمعرات 27 نومبر 2014 09:07

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے انڈویشیا کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو کو نشان امتیاز (عسکری) عطا کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر میں ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو کو نشان امتیاز دینے کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو یہ اعلیٰ اعزاز عطا کیا۔

انڈونیشیائی بحریہ کے سربراہ کو یہ اعزاز دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے سلسلے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیاقبل ازیں چیف آف انڈونیشین نیوی ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو نے بدھ کو نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد نیول ہیڈکوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے چیف آف انڈونیشین نیوی کا تعارف کروایا گیا۔بعد ازاں ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ہم منصبوں کے درمیان پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان اور انڈونیشیاء کی نیول فورسز کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چیف آف انڈونیشین نیوی ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیوکی نمایاں خدمات اور قابل قدرکردار کے اعتراف میں انہیں حالیہ دورے میں پاکستان کے اعلیٰ عسکری ایوارڈ نشان امتیاز(ملٹری) سے نوازاگیاہے۔ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو نے 1981 کوانڈونیشین نیوی میں شمولیت اختیار کی ۔

چیف آف انڈونیشین نیوی کے علاوہ آ پ کو کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جن میں چیف آف دی انڈونیشین نیوی کے وائس اسسٹنٹ (پلاننگ اینڈبجٹنگ(Palnning & Budgeting))، کمانڈر ملٹری سی لفٹ کمانڈ(Cdr Military Sea Lift Command) ، کمانڈر ویسٹرن فلیٹ کمانڈ اوروائس چیف آف انڈونیشین نیوی کے عہدے شامل ہیں۔ ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو انڈونیشین نیول اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں اور گاجاہ ماڈا (Gajah Mada)یونیورسٹی یوگیاکارٹا(Yogyakarta)سے ڈاکٹوریل کی ڈگری حاصل کی۔

انڈونیشین نیول چیف کئی ملٹری ایواڑدز بھی حاصل کر چکے ہیں جن میں روس کا "Medal for Strengthening Combat Fraternity" اور جمہوریہ کوریاکانیشنل سیکورٹی میڈل "TONG IL" شامل ہے ۔انڈونیشین نیول چیف کایہ دورہ دنوں ممالک کی نیول فورسز کے درمیان باہمی تعاون میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔

متعلقہ عنوان :