افغانستان کو پراکسی جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے، اشرف غنی

جمعرات 27 نومبر 2014 09:04

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء)نئے افغان صدر اشرف غنی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو پاکستان اور بھارت کے درمیان پراکسی جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے یہ بات سارک سربراہی اجلاس میں کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، تاہم اس بات کی اجازت بھی نہیں دے گا کہ کوئی دوسرا ملک اس کے خلاف پراکسی جنگ شروع کرے۔ واضح رہے کہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کا دو روزہ سربراہی اجلاس جاری ہے، جس میں پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، افغانستان اور مالدیپ کے سربراہانِ حکومت شرکت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :