قوم کو جلد معلوم ہو جائیگا الیکشن 2013ء میں کتنی بڑی دھاندلی ہوئی ،عمران خان، ریٹرننگ آفیسروں کے خلاف فوجداری کے مقدمات دائر کرانے کا اعلان، پونے تین سال ہوگئے جدوجہد کرتے ہوئے،اب ثبوت لے کر سپریم کورٹ میں جائیں گے، اسد عمر کے بھائی نے کمیشن کیلئے ضمیر بیچ دیا،چیئرمین تحریک انصاف کی مختلف مقامات پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 نومبر 2014 08:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے الیکشن ٹریبونل کے روبرو پیش ہو کر حلقہ پی پی 147 کا فیصلہ جلد سنانے کے لئے درخواست دائر کردی ہے، قوم کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ الیکشن 2013ء میں کتنی بڑی دھاندلی ہوئی ہے، ہم ریٹرننگ آفیسروں کے خلاف فوجداری کے مقدمات دائر کریں گے، یہ بات گزشتہ روز انہوں نے الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران خان نے کہا کہ میرے نیچے دو حلقے تھے، 147 اور 148 جبکہ میرا حلقہ 122تھا جو اگلے ہفتے کھل رہا ہے لیکن 147 جو کمشن رپورٹ میں ہے حلقہ 148 تحریک انصاف جیت گئی تھی جبکہ 147میں ہار ہوئی، 147حلقہ میں ہم الیکشن ٹربیونل میں چلے گئے یہ تو آپ کو معلوم ہو گا کہ کیوں ایاز صادق سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے رہے، انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہاں کے نتائج دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ ان الیکشن میں کتنی بڑی دھاندلی ہوئی ہے یہ پوری ایک میچ فکسنگ ہوئی تھی، ہم نے ان کو چار حلقے دیئے تھے ان میں سے ایک حلقے کے نیچے صوبائی سیٹوں کا جو نتیجہ آیا جبکہ 147پولنگ سٹیشنوں میں سے 60 پولنگ سٹیشنوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ 115 میں سے50 پولنگ سٹیشنوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پونے تین سال کا عرصہ ہو گیا ہمیں جدوجہد کرتے ہوئے لہٰذا اب ہم ثبوت لے کر سپریم کورٹ میں جائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس طرح پشاور میں شاہ فرمان کا حلقہ تھا انہوں نے وہاں پر گنتی کروانے کا کہا جب کروائی گئی تو وہ ہارنے کی بجائے جیت گئے تھے، ہمارے کہنے پر حکومت نے کیوں گنتی نہیں کروائی، ہم اس دھاندلی میں ملوث ریٹرننگ آفیسروں کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن میں نہیں جائیں گے بلکہ 7 دھاندلی میں ملوث افسران کے خلاف کریمنل کیس دائر کریں گے، اور اگر آپ نے ایسے الیکشن کروانے ہیں تو نہ کروائیں، 31000 ووٹوں میں سے اگر 8000 ووٹ جعلی نکلے تو ٹھیک ہے اور باقی سب جعلی ووٹ ہیں اگر میں جیت گیا ہوں اور وہ نیچے ہے تو اس طرح دوسرا بھی جیتا ہوا ہے اور تحریک انصاف دونوں صوبائی سیٹیں جیت گئی ہے، اس کا مطلب ہے کہ اوپر انہوں نے دھاندلی کی ہے جس کی وجہ ایاز صادق گنتی سے ڈر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں مزید دھاندلی کے ثبوت دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ا سد عمرکے بھائی نے کمیشن کیلئے ضمیر بیچ دیا،لوگوں کوہراساں کرنانوازشریف کی جمہوریت ہے،30نومبر کو جلسہ ہوکر رہے گا، لاہور میں پارٹی رہنما احسن رشید کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفت گو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کیلئے احسن رشیدنے بہت مدد کی، احسن رشیدپی ٹی آئی کے بانی رہنما تھے، احسن رشید سعودی عرب سے نوکری چھوڑ کر آئے تھے۔

انتخابات سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کے بعد انصاف کیلئے دروازے بند کر دیتے ہیں لوگ حق کیلئیسڑکوں پر نکلیں تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کوہراساں کرنانوازشریف کی جمہوریت ہے، حکومت کوچیلنج کرتاہوں30نومبرکوجومرضی کرلیں، تیس نومبر کو جلسہ ہو کر رہے گا، ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے اسد عمر کے بھائی نے کمیشن کیلئے ضمیربیچ دیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہشریف برادران نے پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنادیا، جمعہ کو پریس کانفرنس کرکے دھاندلی کے ثبوت سے عوام کو آگاہ کروں گا، پرویز رشید جیسے درباریوں کے سوالوں کے جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت میں پْرامن احتجاج کو نہیں روکا جاتا، دھاندلی کیخلاف سڑکوں پر آئے تو پولیس چھوڑ دی جاتی ہے، شریف برادران نے پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنادیا، دیوار کے ساتھ دھکیلنے کی کوشش ہوئی تو چپ نہیں رہوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ثبوت کے ساتھ بتاوٴں گا الیکشن میں کتنی زیادہ دھاندلی ہوئی، جمعے کو پریس کانفرنس کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کروں گا، شریف برادران شوگر ملز کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں، نواز شریف بیرون ملک گئے لیکن شوگر ملز تو یہیں تھیں، گزشتہ ادوار میں بھی ٹیکس نہیں دیا گیا، پرویز رشید جیسے درباریوں کے سوالوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 30نومبرکودھرناختم نہیں ہوگاآگے بڑھے گا،حکومت نے 30نومبرکوروکاتومیچ مزیدارہوگا،اگلاسال نئے پاکستان کاہوگا۔اسلام آبادمیں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 14اگست کوایک پارٹی ساتھ 30نومبرکوایک اورپارٹی ساتھ ہوگی ،30نومبرفیصلہ کن دن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دھرنے سے لٹیرے بے نقاب ہوگئے ،میں نے کوئی چوری نہیں کی ،ایازصادق کب تک اسٹے آرڈرکے پیچھے چھپیں گے ،انتظارکروں گا،نوازشریف کی جگہ ہوتاتو4حلقے کھول دیتا۔جمعہ کوپریس کانرنس کرکے دھاندلی کے ثبوت دوں گا۔نوازشریف اورآصف زرداری اپناپیسہ ملک میں لائیں ،چیئرمین نجکاری کمیشن بتائیں نوازشریف کاپیسہ ملک سے باہر کیوں گیا