کبھی قرض لیکرمعاف نہیں کرایا،میراخاندان سالانہ 5کروڑروپے ٹیکس اداکرتاہے ،جس میں سے آدھامیں اداکرتاہوں،جہانگیرترین

بدھ 26 نومبر 2014 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء)تحریک ا نصاف کے راہنماجہانگیرترین نے کہاکہ کبھی قرض لیکرمعاف نہیں کرایا،میراخاندان سالانہ 5کروڑروپے ٹیکس اداکرتاہے ،جس میں سے آدھامیں اداکرتاہوں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1977ء سے بزنس کررہے ہیں ،ہماری 4شوگرملیں ہیں ،900ایکڑپرآم کے باغات ہیں ،15دن کے اندرکسانوں کومعاوضہ اداکرتے ہیں ،پبلک لمیٹڈکمیٹی ہیں سب سے زیادہ شیئرخاندان کے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پرویزرشیدکوالزامات پرنوٹس بھیجوں گا۔انہوں نے کہاکہ زبیرعمرسرکاری ملازم حکومت پاکستان سے تنخواہ لے رہے ہیں ،سرکاری ملازم دوسروں پرالزامات لگارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میری کمپنی کے پاس ایک جہازہے ،عمران خان میری پارٹی کے چیئرمین ہیں ان کوجہازدیتاہوں اورخرچہ اپنی جیب سے دیتاہوں ،نوازشریف بھی وزیراعظم نہیں تھے ،پنجاب حکومت کے اوردیگرپرائیویٹ لوگوں کے جہازوں پرسفرکرتے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :