حکومت کا بجلی صارفین سے پھر ہاتھ،اوور بلنگ کی مد میں دیا جانے والا ریلیف واپس لینا شروع کر دیا

بدھ 26 نومبر 2014 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء) حکومت نے بجلی صارفین سے پھر ہاتھ کردیا،اوور بلنگ کی مد میں دیا جانے والا ریلیف صارفین سے واپس لینا شروع کر دیا گیا ، نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے ریلیف کی رقم تین قسطوں میں وصول کریں گی۔

(جاری ہے)

جولائی میں ہونیوالی اوور بلنگ کی رقم اگست ستمبر میں واپس کی گئی جبکہ موجودہ بلوں میں واپس کی گئی رقم دوبارہ وصول کر لی گئی ہے۔

حکومت اووربلنگ کے اعتراف سے بھی مکر گئی ہے۔ وزارت پانی وبجلی کا موقف ہے کہ جولائی میں اوور بلنگ نہیں کی گئی۔ آڈٹ رپورٹس میں زائد بلوں کی وجہ بجلی کا زیادہ استعمال تھا۔ وزارت پانی و بجلی نے اووربلنگ ریلیف واپس لینے پر انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ریلیف کی رقم واپس لی تو کارروائی ہوگی

متعلقہ عنوان :