ڈیورنڈ لائن کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ بال بال بچ گئے، نیزیان کے مقام پر ملا فضل اللہ کی موجودگی کی اطلاعات پر ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا ،ملا فضل اللہ کچھ دیر قبل ہی اس مقام سے روانہ ہونے کے باعث گئے، افغان سیکورٹی حکام

بدھ 26 نومبر 2014 09:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء ) افغانستان کے سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کو نشانہ بنایا گیا تھا تااہم وہ بال بال بچ گئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ا سینئر سکیورٹی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز افغانستان اور پاکستان کی سرحد ڈیورنڈ لائن کے قریب امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ڈرون حملے سے کچھ دیر قبل ہی ملا فضل اللہ کے اس مقام سے روانہ ہونے کے باعث وہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی حکام کے مطابق افغانستان میں جلال آباد کے قریب نیزیان کے مقام پر 18 گھنٹے تک ملا فضل اللہ کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات تھیں اور اسی انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر ہی امریکی ڈرون نے ایک مکان کو نشانہ بنایا لیکن حملے سے کچھ دیر قبل وہ اس مقام سے روانہ ہوگئے جس کے باعث ملا فضل اللہ حملے کی زد میں آنے سے بچ گئے لیکن اس کے 10 سے زائد افغان ساتھیوں کی اس میں ہلاکت کی اطلاعا ت سامنے آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :