پْرامن انقلاب کے دروازے بند کیے تو خونی انقلاب آئے گا،عمران خان ،حکمران ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں، مفادات والے لوگ جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اللہ نے اڑنے کی طاقت دی ہے تو زمین پر کیوں رینگے،حکومت بے بس ہے بھیک مانگ کر گزارہ کررہی ہے، حکومت منافقت سے کام لے رہی ہے، سربراہ تحریک انصا ف کا آزادی رضا کاروں سے خطاب

بدھ 26 نومبر 2014 09:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کہ محکوم قوم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکتی، ہم جیت چکے ہیں تبدیلی آگئی، مفادات والے لوگ جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اللہ نے اڑنے کی طاقت دی ہے تو زمین پر کیوں رینگے۔

(جاری ہے)

لاہور میں آزادی رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑا انسان بننے کیلئے انسان کے اندر انصاف کی طاقت ہونی چاہئے، اقبال کا شاہین کبھی گھٹنے نہیں ٹیک سکتا، جو قوم اپنی عزت نہیں کرتی اس کی عزت کوئی نہیں کرتا، آزادی رضا کار اپنی طاقت کو کبھی کم نہ سمجھیں، مفادات والے لوگ جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ہم جیت گئے ہیں، تبدیلی آگئی۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں، ہم نے اب تک مسلسل پْرامن احتجاج کیا ہے، حکومت بے بس ہے بھیک مانگ کر گزارہ کررہی ہے، حکومت منافقت سے کام لے رہی ہے، اللہ نے اْڑنے کی طاقت دی تو زمین پر رینگنا کیوں، کسی نے دہشتگرد کہا ہے تو عدالت میں جاکر ثابت کرے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مذاکرات کی بات کرکے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، پْرامن انقلاب کے دروازے بند کیے تو خونی انقلاب آئے گا، محکوم قوم کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکتی۔

متعلقہ عنوان :