وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون،پکتیکا میں ہونیوالے دہشتگردی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا

منگل 25 نومبر 2014 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء)وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کرکے پکتیکا میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور افغان صدر کے درمیان5منٹ تک گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا

متعلقہ عنوان :