پیپلز پارٹی نے سوئس جیولری کی ملکیت کو مسترد کردیا سوئس جیولری کا بے نظیر بھٹو شہید یا آصف علی زرداری سے کوئی تعلق نہیں ہے، فرحت اللہ بابر

منگل 25 نومبر 2014 09:02

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء )پیپلز پارٹی نے سوئس جیولری کی ملکیت کو مسترد کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سوئس جیولری کا بے نظیر بھٹو شہید یا آصف علی زرداری سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ تاثر بالکل بے بنیاد ہے کہ جیولری بے نظیر بھٹو کی ملکیت تھی اس جیولری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کوئی تعلق نہیں ہے