وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط ،وفاقی بیورو کریسی میں صوبہ سندھ کو آئین کے مطابق کوٹہ دینے کا مطالبہ،کوٹہ نہ دینے سے احساس محرومی پیدا ہورہا ہے،سید قائم علی شاہ

منگل 25 نومبر 2014 09:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط ۔وفاقی بیورو کریسی میں صوبہ سندھ کو آئین کے مطابق کوٹہ دینے کا مطالبہ۔کوٹہ نہ دینے سے احساس محرومی پیدا ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو لکھے جانے والے خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ وفاقی بیورو کریسی میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں پر سندھ کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

آئین اس معاملے میں آبادی کے مطابق کوٹہ دینے کی اجازت دیتا ہے لیکن بد قسمتی ہے کہ سندھ کو وفاقی بیورو کریسی میں نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے ۔یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔وزیر اعظم کو اس معاملے کو دیکھنا ہوگا۔