ننکانہ صاحب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کاشیخ رشید کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم، شیخ رشید 18 کروڑ عوام کی آواز ہے‘ مقدمے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کروں گا، شیخ رشید

منگل 25 نومبر 2014 09:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء) ننکانہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیخلاف دہشت گردی اور غداری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا‘ شیخ رشید پر ننکانہ صاحب جلسے میں نامناسب زبان اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے‘ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر امتیاز کاہلوں نے شیخ رشید کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شیخ رشید نے 12 نومبر کو ننکانہ صاحب جلسے میں اشتعال انگیز تقریر کرکے عوام کو بغاوت پر اکسایا لہٰذا ان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نثار احمد خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ادھر شیخ رشید نے مقدمہ درج ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقدمات درج ہوتے رہیں گے۔ شیخ رشید 18 کروڑ عوام کی آواز ہے۔ مقدمے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کروں گا۔ اگر گرفتار کیا گیا تو خوشی خوشی سسرال جاؤں گا۔ جنہوں نے گوالمنڈی میں تقریر کی تھی وہ کس قانون کے تحت کی تھی۔ مقدمے سے نہیں ڈرتا‘ جو ڈر گیا وہ مرگیا۔

متعلقہ عنوان :