زائد المعیاد پاسپورٹ کیساتھ سفر کرنے پر لندن میں پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس لندن میں گرفتار

پیر 24 نومبر 2014 08:21

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء ) زائد المعیاد پاسپورٹ کے ساتھ سفر کرنے پر لندن میں قومی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق امیگریشن حکام کی غفلت کے باعث پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود سفر کرتے ہوئے لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے لندن پہنچی تو ایئر پورٹ حکام نے قومی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس کو زائد المعیاد پاسپورٹ ہونے پر گرفتار کر کے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پی آئی اے کو وارننگ جاری کرتے ہوئے 2 ہزار پاوٴنڈ جرمانہ بھی عائد کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر پی آئی اے بھاری جرمانے ادا کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :