سندھ اور پنجاب کے عوام عمران خان کے جھانسے میں نہ آئیں، اسفندیارولی ، نئے پاکستان کے خواب دیکھنا سے قبل نئیخیبر پختونخوا کا مشاہدہ ضرور کیا جائے، چوہدری پرویز الہی کی منطق عجیب ، کالا باغ ڈیم کسی کا باپ بھی نہیں بنا سکتا،خطاب

پیر 24 نومبر 2014 08:15

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء) اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے عوام عمران خان کے نیا پاکستان کے نعرے کے جھانسے میں انے سے قبل نئے حیبر پختونخوا کا مشاہدہ ضرور کرے چوہدری پرویز الہی پنجاب کے بنجر زمین کو اباد کرنے کیلئے ہمارے بچوں اور زرحیز زمینوں کو ڈبونے کیلئے کالاباغ ڈیم کو ایشو نہ چھیڑے کالا باغ ڈیم کسی کا باپ بھی نہیں بنا سکتا عمران خان پختون روایات سے نا بلد ہے وزیرستان ائی ڈی پیز اور مصیب زدہ متاثرین پختونوں کی خدمت سیاست سے بالا تر ہو کر صوبے مرکز اور ہر پختون اپنے رسم ورواج کے مطابق فرض سمھتا ہے پختون قائدین کے جرگے کیمطابق اپریشن کو جلد از جلد متطقی انجام تک پہنچا کر متاثرین کی واپسی یقینی بنائی جائے ان حیالات کا اظہار انہوں نے عمرزئی میں سابق ائی جی موٹر وے پولیس ظفر اللہ خان ،پی پی ضلع چارسدہ کے جنرل سیکرٹری وسابق ناظم نعیم خان عمرزئی اور دیگر سینکڑوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کیموقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتحار حسین ،ظفر اللہ خان،نعیم خان عمرزئی دیگر نے حطاب کیا جبکہ قائمقام صوبائی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان سابق صوبائی وزراء عاقل شاہ ،ضلعی صدر بیرسٹر ارشد عبداللہ ،جنرل سیکرٹری محمد احمد خان اور دیگر بھی موجود تھے اسفندیارولی خان نے کہا کہ سارے رات ناچ گانے کی محلفیں برپا کرنے والے وزراء اور دیگر زمہ دران دن کو خاک عوام کی حدمت کرینگے انہوں نے کہاکہ وزیرستان ائی ڈی پیز نے ملک وقوم کی بقا وسالمیت کیلئے گھر بار چھوڑ کر قربانیاں دے رہی ہے مگر صوبائی حکومت کی پولیس نے ان پر لاٹی چارج کر کے نئے حیبر پختونخوا میں تبدیلی کی جھلک دکھلادی ہے پرانی پاکستان میں ہماری دور حکومت کے دوارن سوات اور بونیر کے لاکھوں متاثر ین کی خدمت اور ایثار وقربانی تاریخ کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران حان دراصل پحتون روایات سے نااشنا ہے اور حود کو عقل کل سمجھ بیٹھا ہے انہوں نے کہاکہ عمران حان نہ عدلیہ کو مانتا ہے نہ پارلیمنٹ او ر نہ ہی میڈیا کو مانتا ہے ۔جبکہ صوبائی حکومت بجلی کی بقایاجات سمیت دیگر حقوق کیلئے اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کر رہی ہے۔جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے سوال کیا کہ کیا ملک کے تمام مسائل حتم ہو گئے ہے کہ بعض افراد کالاباغ ڈیم کے ایشو کو اچھال رہے ہے ۔

انہوں نے حبردار کیا کہ پاکستان اور کالاباغ ڈیم ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔انہوں نے کہاکہ ان کی رہائشگاہ پر پختون جرگہ سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پختون دہشت گرد نہیں اور کہاکہ سب کو پتہ ہے کہ دنیا بھر سے کس نے دہشت گردوں کو اکھٹا کر کے پختون خطے میں لائے انہوں نے کہاکہ جرگے کے دوران متاثر ین وزیر ستان کے نمائندوں نے اس با ت پر افسوس کااظہار کیا کہ ان کی واپسی پورے حاندان کیلئے صرف ایک کمرے کی تعمیر سے مشروط کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اپنے گھر بار اور دکانیں خالی چھوڑ کر ائے مگر اس کے باوجود گھروں اور دکانوں کو تباہ وبرباد کردیاگیا۔

اسفندیارولی خان نے کہاکہ جرگے کے فیصلوں کی روشنی میں پختون خطے میں قیام امن کیلئے اقدامات کرینگے۔اور ہر صورت امن لائینگے۔انہوں نے کہاکہ پختون قوم من الحیث القوم مسلما ن ہے اور کوئی ہمیں اسلام سکھانے کی کوشش نہ کریں ہم اپنے بہنوں اور بیٹیوں کے سروں سے چادر اتار کر شٹل کاک برقعے زبردشتی پہنانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے پختون قوم سے اپنے بچوں بالحصوص بچیوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنے کی ہدایت کی تاکہ بین الاقوام میں باعزت مقام حاصل ہو سکے۔