وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب کے درمیان ملاقات‘ تحریک انصاف کی 30 نومبر کو احتجاج کی کال‘ آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 24 نومبر 2014 08:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء) وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے درمیان ملاقات‘ تحریک انصاف کی 30 نومبر کو احتجاج کی کال‘ آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو لاہور میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف کی 30 نومبر کی احتجاج کی کال اور ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ قوم دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کرچکی ہے۔ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ 30 نومبر کو کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام 2018ء میں ووٹ کے ذریعے نئی حکومت کا انتخاب کریں گے۔ عوام کام کرنے اور نہ کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔ قومی ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ نرمی کے اس سفر میں سیاسی جماعتوں کو ہمارا ساتھ دینا چاہئے۔