آل پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن اور ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے احتجاج پر سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر حمزہ بندرالحجار عمرہ زا ئرین کے لیے فنگر پرنٹس کی شرط امیگریشن قوانین پر تحفظات کو دور کرنے لے لئے مان گئے ،عمرہ زا ئرین کے لیے فنگر پرنٹس کی شرط امیگریشن قوانین کے تحت ہوئی تاہم اس پرزائرین کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کرنے اور قابل عمل بنانے کے لئے وہ تیار ہیں،سعودی وزیر حج

اتوار 23 نومبر 2014 08:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء)آل پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن اور ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے احتجاج پر سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر حمزہ بندرالحجار عمرہ زا ئرین کے لیے فنگر پرنٹس کی شرط امیگریشن قوانین پر تحفظات کو دور کرنے لے لئے مان گئے ،سعودی عرب کے وزیر حج نے کہا ہے کہ عمرہ زا ئرین کے لیے فنگر پرنٹس کی شرط امیگریشن قوانین کے تحت ہوئی تاہم اس پرزائرین کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کرنے اور قابل عمل بنانے کے لئے وہ تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنوئنیر ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج حافظ شفیق کاشف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کر تے کرئے کیا ۔جنہوں نے وزیر موصوف سے درخواست کی تھی کہ سعودی حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور اس فیصلے کو سب کے لےئے قابل قبول بنانے تک موخر کردے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حمزہ بندر الحجار نے کہا کہ سعودی حکومت عمرہ زائرین کے لیے انتظامات مکمل کر چکی ہے اور حرمین شریفیں کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع کے باوجود پاکستان سمیت دنیا بھر کے زائرین کے لیے آج سے عمرہ ویزہ جاری کیے جائیں گے اور عمرہ ٹوورز آپریٹر کنفرم ہوٹل پیکج کے ساتھ ویزا حاصل کریں گے جس کی مدت ایک ماہ ہوگی ڈاکٹر حمزہ نے کہا کہ یہ وقت اس ایشو پر سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ مل بیٹھ کر ایسی تجاویز حاصل کرنے کا ہے جس سے اس پر عمل درآمد ہوسکے۔

حافظ شفیق کاشف نے وزیر موصوف سے درخواست کی کہ سعودی عمرہ کمپنیوں کے بے تحاشہ اپرُوول ریٹس کا بھی نوٹس لیا جائے۔ اور گذشتہ ۲ سال سے رمضان المبارک میں پاکستانی زائرین کو عمرہ کی سعادت سے محروم رکھا جا رہا ہے اس سال رمضان المبارک میں بھی پاکستانی زائرین کو مناسب تعداد میں ویزے جاری کئے جائیں۔