امسال حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنے میں حکومت پاکستان نے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا،سردار یوسف،فریضہ حج ایک مسلمان کیلئے سب سے بڑی سعادت ہے اور اس مرتبہ حکومت نے خدمت کے اعلیٰ اقدار کو اپناتے ہوئے حجاج کرام کے دل جیت لئے ہیں، پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی سینئر وائس چےئرمین پیر سید امجد علی شاہ گیلانی القادری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو

اتوار 23 نومبر 2014 08:10

سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف خان نے کہا ہے کہ فریضہ حج ایک مسلمان کیلئے سب سے بڑی سعادت ہے اور اس مرتبہ حکومت نے خدمت کے اعلیٰ اقدار کو اپناتے ہوئے حجاج کرام کے دل جیت لےئے ہیں۔امسال حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنے میں حکومت پاکستان نے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی سینئر وائس چےئرمین و سجادہ نشین گڈگور شریف پیر سید امجد علی شاہ گیلانی القادری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو میں کیا۔

وفد میں ضلعی چےئرمین پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی ،پیر ضمیر اختر نقیبی ،ملک مظہر حسین اعوان ،علامہ زاہد محمود قادری و دیگر شامل تھے۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ایک وحدت ہے جس میں تمام مذاہب و مسالک کے لوگ احترام باہمی کے اصولوں پر زندگی بسر کرتے ہیں اور پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم ہے یہاں وہ آزادانہ اپنے مذہب وعقیدت کے مطابق عبادت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مشائخ وعلماء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن کے احیاء کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اس موقع پر پیر سید امجد علی شاہ گیلانی نے کہا کہ پاکستان مشائخ وعلماء کونسل ملک میں امن وامان اور اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کےئے ہوئے ہے اور ہم احترام انسانیت کے فروغ کیلئے ہمہ تن مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :