لندن میں آصف زرداری کے زیرقیام ہوٹل میں دھماکا، 12 افراد زخمی،دھماکے کے وقت سابق صدر آصف زرداری ہوٹل میں موجود نہیں تھے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے آگ لگنے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیاآگ گیس لیکیج کے باعث لگی جس کی وجہ سے ہوٹل کا کچھ حصہ زمیں بوس ہو گیا آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام

اتوار 23 نومبر 2014 08:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء )سابق صدر آصف علی زرداری کے زیر قیام فائیو اسٹار ہوٹل میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے سے 12 افراد زخمی ہو گئے جب کہ ہوٹل کا کچھ حصہ منہدم بھی ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنٹرل لندن میں سابق صدر آصف علی زرداری کے زیر قیام حیات ریجنسی ہوٹل کے تہہ خانے میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جب کہ ہوٹل کا کچھ حصہ بھی زمیں بوس ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت آصف علی زرداری ہوٹل میں موجود نہیں تھے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے آگ لگنے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ آگ لگنے کے باعث انتظامیہ نے فوری طور پر ہوٹل کو خالی کرا لیا جب کہ آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کی 80 گاڑیوں نے حصہ لیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :