پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کا سمندر ہے ، ملک کا مستقبل نوجوانوں کی وجہ سے روشن ہے ، سراج الحق،چند اداکاروں نے اٹھارہ کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے ، ملک میں پانچ دریا ہیں پھر بھی بجلی نہیں ، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کارخانے نہیں چل رہے ، جماعت اسلامی ملک کو روشن بنا سکتی ہے ، پاکستان خلافت اور اسلام کا مرکز بنے گا،جب تک ہماری مساجد نوجوانوں سے آباد ، بچوں کے ہاتھ میں قرآن اور ہمارے دلوں میں نبی ﷺ کا عشق ہے کوئی ہمیں ختم نہیں کرسکتا، روس اور امریکہ نے ہر طرح کے اسلحے کا استعمال کیا لیکن وہ جنگ ہار گئے،کیری لوگر بل میں ہمارے نصاب کی تبدیلی ، میڈیا اور دیگر مقاصد کے لیے پیسے رکھے گئے،انگریز نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ ایک ان پڑھ پاکستانی اتنا ذہین ہے تو یہ اگر پڑھے تو یورپ پر بھی قبضہ کرلے گا ،جماعت اسلامی نے ایک مزدور کے بیٹے کو امیر اور ایک صوبے کا وزیر بنایا 2002ء میں مجھے وزیراعلیٰ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، نوجوان اپنی صلاحیتوں کو خوشحال اور اسلامی پاکستان کیلئے صرف کریں ایک مستحکم کرپشن سے پاک ایک اسلامی فلاحی اور جمہوری پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،، لاہور میں اجتماع سے خطاب

اتوار 23 نومبر 2014 08:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کا سمندر ہے ، ملک کا مستقبل نوجوانوں کی وجہ سے روشن ہے ، چند اداکاروں نے اٹھارہ کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے ، ملک میں پانچ دریا ہیں پھر بھی بجلی نہیں ، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کارخانے نہیں چل رہے ، جماعت اسلامی ملک کو روشن بنا سکتی ہے ، پاکستان خلافت اور اسلام کا مرکز بنے گا،جب تک ہماری مساجد نوجوانوں سے آباد ، بچوں کے ہاتھ میں قرآن اور ہمارے دلوں میں نبی ﷺ کا عشق ہے کوئی ہمیں ختم نہیں کرسکتا، روس اور امریکہ نے ہر طرح کے اسلحے کا استعمال کیا لیکن وہ جنگ ہار گئے،کیری لوگر بل میں ہمارے نصاب کی تبدیلی ، میڈیا اور دیگر مقاصد کے لیے پیسے رکھے گئے،انگریز نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ ایک ان پڑھ پاکستانی اتنا ذہین ہے تو یہ اگر پڑھے تو یورپ پر بھی قبضہ کرلے گا ،جماعت اسلامی نے ایک مزدور کے بیٹے کو امیر اور ایک صوبے کا وزیر بنایا 2002ء میں مجھے وزیراعلیٰ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، نوجوان اپنی صلاحیتوں کو خوشحال اور اسلامی پاکستان کیلئے صرف کریں ایک مستحکم کرپشن سے پاک ایک اسلامی فلاحی اور جمہوری پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ۔

(جاری ہے)

لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جب تک ہماری مساجد نوجوانوں سے آباد ، بچوں کے ہاتھ میں قرآن اور ہمارے دلوں میں نبی ﷺ کا عشق ہے کوئی ہمیں ختم نہیں کرسکتا بلکہ امریکہ کی شکست مجھے یقینی نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس اور امریکہ نے ہر طرح کے اسلحے کا استعمال کیا لیکن وہ جنگ ہار گئے دنیا کی 46 ممالک کی افواج ناکام ہوگئیں اب اسلام کا سورج لاکھ سازشوں کے باوجود طلوچ ہونے والا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کیری لوگر بل میں ہمارے نصاب کی تبدیلی ، میڈیا اور دیگر مقاصد کے لیے پیسے رکھے گئے تھے لیکن جتنی بھی سازشیں ہورہی ہیں بچے اور بچیاں اتنے ہی اسلام کی طرف راغب ہورہے ہیں ۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان مستقبل کا سپر طاقت ، خلافت کا مرکز بنے گا اور عالم اسلام کو لیڈ کرے گا کیونکہ ہمارے ساتھ اللہ ہے قرآن ہے جو ان کے پاس نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سچائی اور کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو فتح کرینگے کچھ عرصہ قبل میں برطانیہ میں گیا وہاں پر ایک کتاب میں لکھا تھا کہ راولپنڈی گیا تو ایک بچہ برش اور پالش کے ساتھ ملا تو بچہ ایک صاحب کے بوٹ پالش کرنے کے لئے منتیں کررہا تھا اور پھر ایک ہوٹل میں 12سال کا نوجوان ہوٹل میں ویٹری کرتے دیکھا وہ بچہ پڑھا لکھا نہیں تھا لیکن صاحب کتاب میں اتنا تیز تھا کہ کسی کے بھی پیسے نہیں بھولا ۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کا سمندر موجود ہے اور ملک کا مستقبل ان نوجوانوں کی وجہ سے روشن ہے انگریز نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ ایک ان پڑھ پاکستانی اتنا ذہین ہے تو یہ اگر پڑھے تو یورپ پر بھی قبضہ کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذہین بچوں نے دنیا میں کئی ریکارڈ توڑے دنیا پاکستانیوں کی ذہانت اور صلاحیت کی معترف ہے پھر یہاں پر مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈ شیڈنگ کیوں ہے ہر بچہ ورلڈ بینک کا مقروض اور لوڈ شیڈنگ اور بدامنی کیوں ہے ۔

سراج الحق نے کہا کہ چند اداکاروں نے 18 کروڑ عوام اور ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے ان لوگوں نے طبقاتی تعلیمی نظام اور اعلیٰ مناسب کو اپنے بچوں کی میراث بنایا ہے ان ظالموں سے نتیجہ خیز جدوجہد کا وقت آگیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بانی رکن میرے پاس آیا اور کہا کہ میں نے جن مزدوروں ، ہاریوں کا ساتھ دیا تھا میرا خیال ہے کہ میرا خواب اب شرمندہ تعبیر ہوگا کیونکہ پیپلز پارٹی والے خود ہادی اور غریب نہیں تھے اور آپ اس کلاس سے تعلق رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایک مزدور کے بیٹے کو امیر اور ایک صوبے کا وزیر بنایا 2002ء میں مجھے وزیراعلیٰ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا یہ جماعت اسلامی کا کمال ہے کہ زمین پر بیٹھنے والوں کو اوپر بٹھایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہاریوں ، غریبوں اور فٹ پاتھ پر رات گزارنے والوں غریب بہنوں اور بھائیوں اور طلباء کے مسائل جانتا ہوں نوجوان اپنی صلاحیتوں کو خوشحال اور اسلامی پاکستان کیلئے صرف کریں ایک مستحکم کرپشن سے پاک ایک اسلامی فلاحی اور جمہوری پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں مستقبل مظلوموں مجبوروں اور غریبوں کا ہے