ملک کواندرنی وبیرونی خطرات کاسامنا ہے لائن آف کنٹرول کے معاملہ پر حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے،چوہدری شجاعت حسین ،کالاباغ ڈیم پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے دھاندلی سے حکومت توبن سکتی ہے حکومت چل نہیں سکتی، چوہدری پرویز الہی، پاکستان کے تمام مسائل کاواحد حل کالاباغ ڈیم ہے ڈیم بنے گاتو پورے ملک میں سستی بجلی ملے گی اگرکالاباغ ڈیم کانام پسند نہیں تو اسکا نام پاکستان ڈیم رکھ لیں،جلسہ سے خطاب

اتوار 23 نومبر 2014 08:06

بہاول پور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کرائیں جائیں تو مسلم لیگ ق ہی جیتے گی ہماری جماعت کااصول اورنعرہ جناح ازم ہے صوبہ بہاول پورکو آزاد کرایاجائیگا جب میں وزیرداخلہ تھا تو پورے ملک کے مدارس میں تحقیقات کرائی کسی ایک بھی مدرسہ میں ثبوت نہیں ملا کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں ملک کواندرنی وبیرونی خطرات کاسامنا ہے لائن آف کنٹرول کے معاملہ پر حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے تمام سیاستدان ذاتی مفادات کوچھوڑ کر قومی مفادات پربات کریں جہاں قومی مفاد کامعاملہ ہوگا ہم وہاں جانے کوتیار ہیں یہ حکومت دھونس اوردھاندلی کی وجہ سے قائم تو ہوگئی مگر چل نہیں سکتی ، بہاول پورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سناتھا کہ جہاں بے گناہ شخص قتل ہو وہاں لال آندھی آتی ہے مگر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ افراد کے قتل پر لال آندھی تو کیا پولیس بھی نہیں آئی کوٹ رادھا کشن کے واقع پر انصاف کے تقاضوں کوآج تک پورانہیں کیاگیا ملک کی مسیحی برادری سچے پاکستانی ہیں رابطہ عوامی مہم کاپہلا جلسہ بہاول پور سے شروع کیاگیاہے جس کاسلسلہ جاری رہے گا عمران خان آج اپنی سنچری مکمل کرچکے ہیں اوراپنے موقف پرڈٹے ہوئے ہیں سابق ڈپٹی وزیراعظم پاکستان وسابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالاباغ ڈیم پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے رکن سازی مہم کاآغاز بہاول پورسے کررہاہوں دھاندلی سے حکومت توبن سکتی ہے حکومت چل نہیں سکتی ،شہبازشریف نے اپنے دورمیں مینارپاکستان میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پنکھاہاتھ میں پکڑ کرڈرامہ کیا کہ میں چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کردونگا اب کہاں گیا اسکاوہ وعدہ ، پاکستان میں ایک خاندان حکومت کررہاہے باقی سارے ماتم کررہے ہیں شہبازشریف لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے چین نہیں جاتابلکہ دیہاڑی لگانے چین جاتاہے 18 روپے فی یونٹ بجلی بنانے والا ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا شہبازشریف جھوٹ بولتاہے کوئی انویسمنٹ ملک میں نہیں آرہی پاکستان کے تمام مسائل کاواحد حل کالاباغ ڈیم ہے ڈیم بنے گاتو پورے ملک میں سستی بجلی ملے گی انہوں نے کہاکہ میں سندھ بلوچستان اور خیبر پی کے سے ہاتھ جوڑ کاالتماس کرتاہوں کہ کالاباغ ڈیم کاسارا پانی آپ خود لے لومگر ہمیں صرف بجلی دیدو کالاباغ ڈیم بننے سے سب سے زیاد ہ پانی سندھ بلوچستان اور خیبرپی کے کوملے گا اوراس سے تھر اور چولستان سرسبز ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ اگرکالاباغ ڈیم بن گیا تو 40 لاکھ کیوسک پانی جوکہ سمندرمیں ضائع ہوجاتاہے کوقابل استعمال بنایاجاسکتاہے امریکہ چین انڈیا نے ہزاروں ڈیم بنالئے لیکن ہم دوتین ڈیم ہی بناسکے میرے دورحکومت میں 20 چھوٹے ڈیم بنائے گئے جبکہ شہبازشریف نے ایک بھی ڈیم نہ بنایا خداکے لئے کالاباغ ڈیم پاکستان کی ترقی کاراستہ ہے اسے اختلاف کی نظرنہ کریں اگرکالاباغ ڈیم کانام پسند نہیں تو اسکا نام پاکستان ڈیم رکھ لیں انہوں نے کہاکہ ہمارے دورمیں بجلی کاایک یونٹ پانچ روپے کاتھا اور آج 18 سے 20 روپے یونٹ ہوچکاہے بنگلہ دیش سری لنکا بھارت میں پانچ روپے یونٹ جبکہ پاکستان میں 18 سے 20 روپے یونٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں چولستان کیلئے ڈھائی سوکیوسک پانی ملتا رہا ہمارادور ختم ہوتے ہی یہ پانی بھی ختم کردیاگیا اقتدارمیں آکر اسکا حساب لیں گے انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دورمیں 1122 کاافتتاح کیا آج کسی ناگہانی صورتحال میں گھروالے گھرنہیں پہنچتے اس سے پہلے 1122 گھرپہنچ جاتے ہیں شہبازشریف نے ایسا کوئی ادارہ بنایاہے تو بتائیں ایک طرف ہمارا 1122 اوردوسری طرف نری چارسوبیسی ہے 60 سال میں 32 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنی جبکہ ہمارے پانچ سالہ دور میں 35 ہزار سات سوکلو میٹر سڑکیں تعمیر کی گئی اورہمارے دورمیں 600 کلومیٹرپانی کے کھالے پختہ کئے گئے 60 کروڑ روپے کے فنڈز سے احمدپور،حاصل پور، یزمان میں ڈگری کالجز اور بہاول پورمیں معذورافراد کیلئے ایک ڈگری کالج بنایاگیا دوارب روپے کاانسٹی ٹیوٹ آف نیورساسنسز ہم نے اپنے دورمیں منظورکیا جوموجودہ حکومت لاہورلے گئی چالیس کروڑ کی لاگت سے کڈنی سینٹر بنایاگیا جوآ ج تک چالو نہ ہوسکا اڑھائی ارب روپے لاگت سے بہاول پورمیں صاف پینے کاپانی کامنصوبہ دیاگیا جس میں 42 نئی ٹربائنیں اورجرنیٹرز لگائے گئے جو موجودہ حکومت کے دورمیں چوری کرلئے گئے پانچ ہزار چھ سو ایکٹر اراضی کسانوں کوالاٹ کی گئی اورمالکانہ حقوق دیئے گئے آج شہبازشریف جو چولستانیوں سے الاٹمنٹ کے پیسے لے رہاہے توکسی کوکوئی زمین نہیں ملے گی کیونکہ یہ لوگ جھوٹے ہیں ہم پنجاب کے خزانہ میں 100 ارب روپے چھوڑ کرگئے آج پنجاب 900 ارب کامقروض ہے ہمارے دور میں ہرسال دس لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملتی تھی آج صوبے میں بے روزگاری خودکشیاں اورڈاکے ہیں قوم خوشحالی چاہتی ہے تو مسلم لیگ ق کو مضبوط کرکے اقتدار میں لائے پنجاب کاخانہ خراب کرنے والے اصل زمہ دار شہبازشریف ہیں جس نے صوبہ کی عوام سے زیادتیاں کیں جس نے معصوم احتجاج کرنے والوں پرگولیاں چلائیں یہ خادم اعلی نہیں بلکہ قاتل اعلی ہے اس لئے اصل نعرہ گوشہبازگو ہے انہوں نے کہاکہ میرا فوکس اورمحور پنجاب کے غریب عوام تھے اور پنجاب کے کسان میرے دل کے قریب تھے شہباز شریف تم نے کسانوں کاکیاحال کردیاہے آج کپاس پر 33 سو روپے خرچہ آرہااور2200 روپے فروخت کی جارہی ہے ہم نے غریب آدمی کے بچوں کو مفت تعلیم دی کتابیں مفت فراہم کی پنجاب کی پانچویں سے میڑک کے بچیوں کو وظائف دیئے اورانہوں نے دانش سکول تندروسکیم جیسی فیل سکیمیں چلائی اب نہ تندرو ہے نہ روٹی اورنہ اسکے کھانے والے ہیں سارے اداروں کوبرباد کردیا فیل سکیموں کی دوبارہ سکیمیں بناکر عوام کو لوٹا پیلی ٹیکسی کونیلی ٹیکسی کرکے عوام کوپھر لوٹنے کیلئے آگئے جلسہ سے چوہدری طارق بشیرچیمہ ، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ناصرشیرازی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامدرضا نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما راجہ بشارت، چوہدری ظہیرالدین، سابق صوبائی وزیرتعلیم عمران مسعود، قمرحیات کاٹھیا،ڈاکٹرافضل ایم پی اے ، چوہدری احسان سابق ایم پی اے بھی موجودتھے