دہشتگردی کیخلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے،آرمی چیف،پاکستانی قوم کا شمار دنیا کی بہادر اور باحوصلہ اقوام میں ہے،جنرل راحیل شریف،دنیا پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف کی جانیوالی کوششوں کو سمجھے،تقریب سے خطاب

اتوار 23 نومبر 2014 07:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف متحد اور اس نے اس جنگ میں سب سے زیادہ جانی ومالی قربانیاں دی ہیں،دنیا باہمت اور جرات مند قوم کی ان قربانیوں اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستانی کردار کو سمجھے ۔

(جاری ہے)

امریکی شہر سٹین فورڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستانی اقوام کا شمار دنیا کی سبے بہادر عظیم اورباحوصلہ قوموں میں ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور اس جنگ میں سب سے زیادہ جانی ومالی قربانیاں دی ہیں،دنیا کو چاہئے کہ وہ پاکستانی قوم کی ان قربانیوں کا اعتراف اور دہشتگردی کیخلاف کوششوں کو سمجھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :