لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان کی تقریر کے دوران نوجوان پر برہنہ کر کے تشدد

ہفتہ 22 نومبر 2014 04:18

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء) لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان کی تقریر کے دوران ایک نوجوان کو برہنہ کر کے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل اب تک کے نمائندہ امتیاز چانڈیو نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان کے خطاب کے دوران ایک نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ امتیاز چانڈیو کے مطابق ان کے پاس اس واقعہ کی ویڈیو بھی موجود ہے۔