امریکی صدر نے امیگریشن اصلاحات منصوبے کا اعلان کر دیا،50 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے بے دخل نہ کر نے کا اعلان ،امیگریشن اصلاحات کا مقصدغیرقانونی تارکین وطن کوتحفظ فراہم کرنا ہے تا ہم ملکی سلامتی کیلئے خطر ہ بننے والو ں کیلئے امر یکہ میں کو ئی جگہ نہیں ، باراک اوبا ما ، پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن اس فیصلے پرخو شی میں سڑکو ں پر نکل آ ئے ،منصوبے پر ری پبلیکنز کا شدید رد عمل،تن تنہاء حکم دے کر اوباما اپنی آئینی حد سے تجاوز کررہے ہیں ،اسپیکر ایوان نمائندگان

ہفتہ 22 نومبر 2014 04:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء)امریکی صدراوباما نے امیگریشن اصلاحات منصوبے کا اعلان کر دیاجس کے تحت امریکا میں مقیم 50 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ ملازمت کی اجازت ہو گی۔منصوبے پر ری پبلکنز نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے تاہم صدر اوباما کے اعلان سے امریکا میں مقیم لگ بھگ 50 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن خوش ہو گئے اور وائٹ ہاوس کے سامنے ریلی میں اس فیصلے کو خوب سراہا گیا ۔

منصوبے کا اعلان صدر اوباما نے ٹیلی ویژ ن پر خطاب میں کیا۔انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں امریکی امیگریشن سسٹم ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے۔ امیگریشن اصلاحات کا مقصدغیرقانونی تارکین وطن خاندانوں کوتحفظ فراہم کرنا ہے۔تاہم جو افراد پبلک سیفٹی اورقومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے جائیں گے انھیں ملک بدرکیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امیگریشن اصلاحات کے تحت امریکا میں 5سال سے مقیم ایسے تارکین وطن جن کے بچے امریکی شہری ہیں۔

انہیں3 سال کیلیے ملازمت کا اجازت نامہ جاری کیا جائیگا۔اس منصوبے سے امریکی شہریوں کے والدین اور بیویوں کو بھی تحفظ حاصل ہوگا۔ جبکہ 2لاکھ70ہزارکم عمرتارکین وطن کے خصوصی پروگرام کوتوسیع دی جائیگی،تاہم اس منصوبے سے فائدہ اٹھانے والے افرادووٹ دینے اورانشورنس کے اہل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا اس تبدیلی کا مقصد عام آدمی کے استحصال کا خاتمہ ہے۔

صدر نے کہا امریکا تارکین وطن کا ملک ہے۔ یہاں آج بھی لوگ بہتر مستقبل کے لئے ترک وطن کر کے آتے ہیں لیکن کئی برس سے یہاں رہنے والے وہ لوگ جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں انتہائی مشکل وقت گزار رہے ہیں۔ وہ یہاں کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن نظام سے ڈرتے ہوئے سامنے نہیں آتے۔ صدر اوباما نے کہا میں اس مسئلے کو اپنے اختیار سے جو قانون نے مجھے دیا ہے حل کرتا ہوں۔

امریکا میں مقیم تارکین وطن نے صدر اوباما کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدر اوباما کے اعلان کے بعد امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر آئے۔ اپوزیشن جماعت ریپبلکن کی جانب سے صدر اوباما کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی جا رہی ہیایوان نمائندگان کے اسپیکر جا ن بوئینر نے اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ تن تنہا حکم دے کر اوباما اپنی آئینی حد سے تجاوز کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :