وزارت پانی و بجلی نے کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں سبسڈی کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری،کسانوں کو بجلی رعایتی پیکج کے تحت 10.35 روپے فی یونٹ فراہم کی جائے گی

ہفتہ 22 نومبر 2014 04:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء)وزارت پانی و بجلی نے کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں سبسڈی کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن جاری ۔کسانوں کو بجلی رعایتی پیکج کے تحت 10.35 روپے فی یونٹ فراہم کی جائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کسانوں کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے لئے سبسڈی کا فیصلہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

رعایتی پیکج کے تحت کسانوں کو بجلی فی یونٹ 10.35 روپے فروخت کی جائے گی ۔رعایتی پیکج کے تحت کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی کا بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی ۔تمام تقسیم کار کمپنیوں کو فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔سبسڈی کا اطلاق یکم جولائی2014 سے 3 جون2015 ء تک نافذ نافذ العمل ہوگا۔سردیوں میں شام چھ بجے سے دس بجے تک جبکہ گرمیوں میں پانچ سے گیارہ بجے تک اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :