لائن آف کنٹرول پر پاکستانی جوان کی شہادت پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج، بھارت بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کرے ،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 22 نومبر 2014 04:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء ) لائن آف کنٹرول پر پاکستانی جوان کی شہادت پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کرے ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور جمعرات کے روز مارٹر گولے فائر کرنے کے واقعہ پرشدید احتجاج کیا ہے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کرے اور جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے واضح رہے کہ گزشتہ روز پانڈہ سیکٹر میں بھارتی جارحیت سے پاکستانی جوان شہید ہوا تھا ۔