ایشین بیچ گیمز ہینڈبال ایونٹ،پاکستان سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں عمان کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح ٹیم کا سکور 21-14 اور 20-12 رہا

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:35

بنکاک( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء ) پاکستانی ٹیم چوتھے ایشین بیچ گیمز ہینڈ بال ایونٹ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں عمان کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ میں جاری بیچ گیمز کے ہینڈبال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ عمان سے تھا، عمان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، فاتح ٹیم کا سکور 21-14 اور 20-12 رہا۔ قطر نے بحرین کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :